Sunday, August 2

دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

اگست 2026,02 (غفران): ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ اتوار کو پورٹ آف اسپین کے کوئینز پارک اوول میں کھیلا جا رہا ہے۔ میزبان ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، کیونکہ اس نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں چار تبدیلیاں کی ہیں۔ فاسٹ باؤلرز عبید شاہ اور اویس ظفر کو ٹیسٹ کیپ دے کر قومی ٹیم میں ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے، جبکہ عبداللہ شفیق اور ساجد خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

دوسری جانب عامر جمال، خرم شہزاد، شان مسعود اور محمد عباس کو پلیئنگ الیون سے باہر رکھا گیا ہے۔ اگرچہ محمد عباس پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب باؤلر رہے تھے، تاہم انہیں دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ یہ فیصلہ کوئینز پارک اوول کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے پاکستان کی ٹیم سیریز برابر کرنے کے ارادے سے میدان میں اتری ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز کی کوشش ہوگی کہ فتح کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرے۔