
لاہور، 22 مئی 2026 (کامران راجہ): ایف آئی اے لاہور زون کی جانب سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایف آئی اے نے شاہ عالم مارکیٹ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 10 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق اہم شواہد بھی قبضے میں لے لیے گئے۔
ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔