
لاہور، 17 اگست 2026 (غفران) – نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، ترجمان دفتر خارجہ نے پیر کو بتایا۔دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار اور حاکان فیدان نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ہی آگے بڑھنے کا مؤثر راستہ قرار دیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے معاملات پر تعاون اور رابطوں کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔