Saturday, September 21

چھ 06ستمبرپاکستان کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل

The Pakistan Times

اور درخشاں باب ہے۔ یہ دن ہمیں مسلح افواج کی بے مثال اور ناقابل شکست جرات اورحوصلے کی یاد دلاتا ہے- لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر(ریٹائرڈ)

ہم وطن عزیز کے جری محافظوں کی لازوال قربانیوں کو بڑی عزت اورقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اور دشمن کی جارحیت کو شکست میں بدلنے پر اپنے شہداءاور غازیوں کے بے حد احسان مند ہیں

وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے اس نازک موڑ پر اپنی قوت بازو سے ملکی تاریخ کا ایک سنہری باب رقم کیا

پاکستان نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے ترقی کا ایک طویل سفر طے کیا ہے- آج ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور الحمدللہ ہم نے دفاع کے شعبہ میںبڑی حد تک خودانحصاری حاصل کرلی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر(ریٹائرڈ)

پاکستان کی غیور عوام اور حکومت اپنی مسلح افواج کے جذبہ ایثار‘ پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور انتھک کوششوں کو تہہ دل سے سراہتی ہے-  وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند اور ذمہ دار ملک ہے۔ میں اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہم دنیا بھر میں امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار جاری رکھیں گے- پاکستان انشاءاللہ بہت جلد تمام درپیش چیلنجز پرقابوپالے گا اورہمیشہ کی طرح ہماری مسلح افواج ارض پاکستان اوراسکی سرحدوں کا بڑی بہادری وجرا¿ت سے دفاع کرتی رہیں گی۔

آئیں اس تاریخی دن کے موقع پرہم متحد،چوکس اور ہرقیمت پرملکی دفاع کیلئے تیاررہنے کا عزم کریں۔اللہ تعالیٰ
ہمیں اپنی بہادر قوم کی توقعات پرپورا اترنے کی طاقت اورحوصلہ عطافرمائے۔لیفٹیننٹ جنرل انورعلی حیدر (ریٹائرڈ)

 

سب ایڈیٹر: ارسلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *