Friday, December 27

پاک بحریہ کے نئے جہاز پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل

پاک بحریہ کے نئے جہاز پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل

اپنی نوعیت کی پہلی ٹریننگ کا انعقاد ترکش نیول فورسز اور پاک بحریہ نے مشترکہ طور پر کیا

ٹریننگ کا مقصد جہاز کے عملے کو مختلف بحری آپریشنز کے لیے تربیت دینا اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا

ٹریننگ کے دوران کمانڈر گولچک نیول بیس، کمانڈنگ آفیسر استنبول نیول شپ یارڈ نے پی این ایس بابر کا دورہ کیا

ترکش نیول فورسز کے اعلی حکام نے پاک بحریہ کے آپریشنل اور تربیتی معیار کو سراہا

پی این ایس بابر نے آبنائے کاناکلے میں پہلی جنگ عظیم کی یادگار کے سامنے گزرتے ہوئے ترک شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

پی این ایس بابر 4 ملجم کلاس جہازوں میں پہلا جہاز ہے جو ترکیہ کے تعاون سے تیار کیے جا رہے ہیں

پاک ترک معاہدے کے تحت 2 جہاز استنبول اور 2 کراچی میں تیار کئے جا رہے ہیں۔

ایڈیٹر: کامران راجہ