Tuesday, September 29

عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا

Atif Aslam Honoured with Berlin Buddy Bear in Germany

برلن، 29 ستمبر 2026 (غفران): پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو جرمنی کے شہر برلن میں اوبر ایرینا میں کامیاب کنسرٹ کے بعد خصوصی برلن بڈی بیئر سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ستمبر 2026 میں ہونے والے ان کے کنسرٹ کے بعد پیش کیا گیا، جبکہ گلوکار کی تصویر کے ساتھ یہ اعزاز ایرینا کی دیوار پر بھی آویزاں کیا گیا ہے، جہاں کیٹی پیری، ریحانہ اور ٹومارو ایکس ٹوگیدر سمیت متعدد معروف عالمی فنکاروں کی تصاویر بھی موجود ہیں۔ عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایرینا کی دیوار اور انہیں دیا جانے والا خصوصی اعزاز دکھایا گیا، جبکہ کئی معروف شخصیات نے بھی گلوکار کو اس اعزاز پر مبارکباد دی۔ اوبر ایرینا میں ستمبر 2008 سے فروخت ہونے والے تمام ٹکٹس یا خصوصی تقریبات میں شرکت کرنے والے فنکاروں اور کھیلوں کی شخصیات کو برلن بڈی بیئر پیش کیا جاتا ہے، جبکہ یہ ریچھ برلن کی ثقافتی شناخت سے بھی گہرا تعلق رکھتا ہے۔ عاطف اسلم اس وقت بین الاقوامی میوزک ٹور پر ہیں اور نومبر اور دسمبر میں فرانس اور متحدہ عرب امارات میں ان کے کنسرٹس شیڈول ہیں۔ گلوکار نے رواں سال موسیقی کے میدان میں واپسی کی اور 15 جون کو لندن کے او2 ایرینا میں پرفارمنس کے دوران نئے میوزک پروجیکٹ کا اعلان کیا۔ ان کا چوتھا اسٹوڈیو البم صبح آئے نہ 31 جولائی 2026 کو ریلیز ہوا، جو 2008 میں میری کہانی کی ریلیز کے بعد ان کا پہلا مکمل اسٹوڈیو البم ہے۔ عاطف اسلم گزشتہ سال پاکستان کے سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے فنکاروں میں شامل رہے، جبکہ مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی موسیقی کو تقریباً 8 ارب بار اسٹریم کیا گیا۔