اگست 19, 2026 (نوشین): بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پانت نے ٹیسٹ کرکٹ میں 100 چھکے مکمل کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 66 رنز کی جارحانہ اننگز کے دوران رشبھ پانت نے اپنے 100ویں ٹیسٹ چھکے کا سنگ میل عبور کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اور دنیا کے مجموعی طور پر چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔ رشبھ پانت نے صرف 89 اننگز میں 100 ٹیسٹ چھکے مکمل کیے، یوں وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 چھکے لگانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے بین اسٹوکس کے پاس تھا، جنہوں نے 130 اننگز میں 100 ٹیسٹ چھکے مکمل کیے تھے۔ رشبھ پانت کی اس کامیابی نے انہیں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں جارحانہ بلے بازی کے حوالے سے ایک منفرد مقام دلا دیا ہے۔سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 66 رنز کی جارحانہ اننگز کے دوران رشبھ پانت نے اپنے 100ویں ٹیسٹ چھکے کا سنگ میل عبور کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اور دنیا کے مجموعی طور پر چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔ رشبھ پانت نے صرف 89 اننگز میں 100 ٹیسٹ چھکے مکمل کیے، یوں وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 چھکے لگانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے بین اسٹوکس کے پاس تھا، جنہوں نے 130 اننگز میں 100 ٹیسٹ چھکے مکمل کیے تھے۔ رشبھ پانت کی اس کامیابی نے انہیں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں جارحانہ بلے بازی کے حوالے سے ایک منفرد مقام دلا دیا ہے۔
