اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی عاطف اکرام شیخ کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی، احسن ظفر بختاوری
نامزدصدارتی امیدوار برائے ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی صدر آئی سی سی آئی سے ملاقات
یونائیڈ بزنس گروپ کی طرف سے نامزد صدارتی امیدوار برائے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس (ایف پی سی سی آئی ) عاطف اکرام شیخ نے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس و انڈسٹری احسن ظفر بختاوری سے ملاقات کی اور ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں حمایت کے اعلان پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عاطف اکرام شیخ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ منتخب ہونے کے بعد بزنس کمیونٹی کی بھرپور خدمت کریں گے ۔یونائیٹڈ بزنس گروپ مشکل معاشی حالات میں بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کرے گا ۔اس موقع پر صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری نے اس امید کا اظہار کیا کہ عاطف اکرام شیخ منتخب ہونے کے بعد اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوتے بزنس کمیونٹی کی مشکلات کے ازالے اور کاروبار کی ترقی کیلئے سہولت کی فراہمی میں کردار ادا کرینگے ،اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی انکی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی ۔یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی اہم ترین فورم ہے ، جو معاشی پالیسیوں کی تشکیل کیلئے بزنس کمیونٹی اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے ،ملک بھر کی بزنس کمیونٹی نہ صرف یونائیٹڈ بزنس گروپ کی کامیابی کیلئے پرامید ہے بلکہ اس حوالے سے بھرپور کردار بھی ادا کرے گی ۔چیئرمین فائونڈر گروپ خالد اقبال ملک نے عاطف اکرام شیخ کو ایف پی سی سی آئی کی صدارت کیلئے امیدوار نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وہ منتخب ہونے کے بعد عمدہ کارکردگی سے توقعات پر پورا اتریں گے۔
سب ایڈیٹر: ارسلان