Monday, September 21

برکس اجلاس میں شرکت کے بعد کئی عالمی رہنماؤں کی طبیعت ناساز

برکس اجلاس میں شرکت کے بعد کئی عالمی رہنماؤں کی طبیعت ناساز

لندن، 19 ستمبر 2026 (کامران راجہ): بھارت میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد کئی عالمی رہنماؤں کی طبیعت ناساز ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد اجلاس کے انتظامات اور میزبانی کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں میں اس وقت اضافہ ہوا جب وہ برکس اجلاس سے غیر متوقع طور پر روانہ ہوگئے۔ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا بھی نئی دہلی میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس سے وطن واپسی کے بعد علیل ہوگئے۔ ان کے دفتر کے مطابق صدر رامافوسا اجلاس میں شرکت کے بعد جنوبی افریقہ واپس پہنچے، جہاں طبی ٹیم نے انہیں آرام کا مشورہ دیا۔ رپورٹس کے بعد بھارت کی جانب سے بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی، انتظامی امور اور مبینہ طور پر ناکافی انتظامات پر بھی توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ میں اجلاس کے عشائیے کے دوران ہندو قوم پرست عناصر کی موجودگی کا بھی دعویٰ کیا گیا، جبکہ شرکا کے لیے پیش کیے گئے گوشت سے پاک کھانے کے مینو کا بھی ذکر کیا گیا۔ ان رپورٹس کے بعد برکس اجلاس کے انتظام اور انعقاد سے متعلق معاملات ایک بار پھر زیر بحث آگئے ہیں۔