Saturday, September 26

بحیرہ عرب میں منشیات کے خلاف آپریشن، پاک بحریہ نے 750 ملین ڈالر مالیت کی منشیات پکڑ لیں

Pakistan Navy Seizes Narcotics Worth $750 Million in Arabian Sea Operation

اسلام آباد، 26 ستمبر 2026 (غفران): پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران 2,800 کلوگرام سے زائد منشیات قبضے میں لے لیں جن کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 750 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس حنین اور پی این ایس یرموک نے جاری بحری سکیورٹی آپریشنز کے تحت کی۔ پاک بحریہ کے اہلکاروں نے ایک مشتبہ ماہی گیر کشتی کو روک کر تلاشی لی جس کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کامیاب کارروائی پر دونوں بحری جہازوں کے عملے کو سراہا۔ پاک بحریہ نے سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام، قومی بحری مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی بحری سکیورٹی میں اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔