Wednesday, December 18

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کے مسلسل تعاون پر شکر گزار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا چین کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب

...APP-NEWS/ENGLISH National PM-China CPEC Phase-II to help transform Pakistan's economy: PM ISLAMABAD, Sep 19 (APP):Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif on Thursday said the second phase of the China Pakistan Economic Corridor (CPEC) would help Pakistan transform its economy. "We are entering into the second phase of CPEC which has huge potential of mutual cooperation in the field of agriculture, Information Technology, mines and minerals and many other important areas of mutual interests," the prime minister said while addressing an event organized by the Chinese Embassy here to commemorate China's 75th anniversary. He congratulated the Chinese government and its citizens, emphasizing China’s status as a global power and a vital partner in international affairs. President Asif Ali Zardari, federal ministers, diplomats, dignitaries, and senior civil and military officers attended the event. Both leaders expressed their commitment to working collaboratively towards a prosperous future for both nations, underscoring the strength and significance of the Pakistan-China friendship. “The friendship between Pakistan and China is higher than the Himalayas and deeper than the oceans,” PM Shehbaz Sharif remarked, highlighting the inseparable bond between the two nations. The prime minister also acknowledged China’s critical role during the negotiations with the International Monetary Fund (IMF). However, he stressed the need to develop in various fields including agriculture, industry and other areas to ensure development and prosperity in the country. He reiterated that the ongoing partnership not only fostered regional development and peace but also contributed to global stability and progress, aligning with President Xi Jinping’s vision. He also reaffirmed Pakistan's support for China's positions on international issues, including those related to Hong Kong and Taiwan. He expressed gratitude for the warm welcome received from President Xi Jinping and the Chinese leadership during his recent visit to China, stating that the relationship between the two countries is indestructible and inseparable. The prime minister said the government was eager to welcome the the Chinese Prime Minister who will participate in Shanghai Cooperation Organization Council of Heads of Government (SCO CHG) meeting to be held in Islamabad. Chinese Ambassador to Pakistan, Jiang Zaidong on the occasion commended President Xi Jinping’s leadership in initiating a new era of development for China, transitioning from a deprived society to a prosperous one. He reaffirmed China's dedication to working alongside Pakistan in the active implementation of its global initiative, which focuses on mutual development and shared cooperation. C:nuh/P:nuh/L:san/W:san/R:san C:22:14/P:23:28/L:23:30/W:23:34/R:23:34 LOGNO: 321 9/19/2024 11:34:33 PM version: 0 The pakistan Times Pakistan Times Dailythepaksitan times
اسلام آباد۔19ستمبر :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کی جانب سے مسلسل تعاون فراہم کرنے پر شکر گزار ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد سے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات سمیت باہمی مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع پیدا ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو چین کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کی حکومت اور عوام کو یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین کا یوم تاسیس منانا خوش آئند ہے، چین دنیا کی سپر پاور ہے، دنیا اس کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، حالیہ دورہ چین کے دوران صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کی جانب سے گرمجوش خیر مقدم پر شکر گزار ہوں۔ دونوں ممالک کے تعلقات ناقابل تسخیر اور اٹوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین نے ہرممکن تعاون فراہم کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں، زراعت اور صنعت کے شعبوں سمیت معیشت کو مضبوط کئے بغیر ہم دنیا میں مقام حاصل نہیں کر سکتے، پاک چین دوستی کا مقصد نہ صرف خطے میں ترقی، امن بلکہ شی جن پنگ کے وژن کے تحت دنیا بھر میں ترقی اور امن کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہانگ کانگ، تائیوان اور دیگر عالمی امور پر چین کے موقف کی حمایت کرتا ہے، سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے جا رہے ہیں جس سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلہ پر نفاذ سے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی معدنیات سمیت دیگر باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کے مزید مواقع پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے کلیدی مفادات کا حامی ہے، ہم چین کے وزیراعظم کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، وہ ایس سی او پروگراموں میں شرکت کرینگے اور دو طرفہ ملاقاتیں کرینگے، ہم خوشحال پاکستان اور چین کیلئے ملکر کام کرینگے۔ اس موقع پر چین کے سفیر ژیانگ زیڈونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے چین کی سماجی اور معاشی ترقی پر مبنی نئے شعبوں کی بنیاد رکھی۔ چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا، چین محروم اور پسماندہ معاشرہ سے خوشحال معاشرے کی راہ پر گامزن ہوا، چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کہا جا سکتا۔ تقریب سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں آمد پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے 75 ویں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا۔

Editor: Kamran Raja