روس کے میزائل اور ڈرون حملے، یوکرین میں کم از کم 8 افراد ہلاک
کیف، 7 اکتوبر 2026 (نوشین): روس نے بدھ کے روز یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں کی بڑے پیمانے پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ رہائشی عمارتوں، صنعتی تنصیبات اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ یوکرینی حکام کے مطابق دارالحکومت کیف میں 2، شمالی شہر پریلوکی میں 4 جبکہ وسطی پولتاوا کے علاقے میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے رات کے دوران 130 ڈرونز، 48 کروز میزائل اور بیلسٹک میزائلوں سے حملے کیے، جبکہ فضائی دفاعی نظام نے 161 اہداف کو روکنے یا تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ وسطی یوکرین کے کیف اور پولتاوا، جنوب مشرقی علاقے دنیپروپیٹرووسک اور شمال مشرقی علاقے خارکیف حملوں کا اہم ہدف رہے۔ یوکرین کے انسانی حقوق کے پارلیمانی کمشنر دمترو لوبینیتس نے حملوں کو دہشت کی ایک اور رات قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو حملوں کے باوجود اپنی روزمرہ زندگی جاری رکھنا پڑ رہی ہے۔ رو...




