ملک میں امن کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی: محسن نقوی
چارسدہ، 28 اگست 2026 (کامران راجہ): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی اور قانون ہاتھ میں لینے والے ہر شخص کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ محسن نقوی نے جمعہ کو شبقدر، چارسدہ میں فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اینٹی رائٹ ونگ کی خصوصی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جدید تربیت اور آپریشنل تیاری کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے ہجوم پر قابو پانے، حساس مقامات کے تحفظ، پرتشدد صورتحال سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے سے متعلق عملی مشقیں بھی دیکھیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے اور قانون میں احتجاج کے لیے طریقہ کار واضح ہے، تاہم احتجاج کی آڑ میں تشدد، توڑ پھوڑ، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور امن و امان میں ...





