اسحاق ڈار کی سیف گیمز کی تیاریوں کے لیے قریبی رابطہ کاری کی ہدایت
اسلام آباد، 5 ستمبر 2026 (کامران راجہ): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو جنوبی ایشین فیڈریشن گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے باہمی رابطہ کاری یقینی بنانے، کھیلوں کے مقامات کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ نائب وزیراعظم نے ہفتے کے روز سیف گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پیش رفت کا جائزہ لینے اور تیاریوں کو مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کرنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ منعقد کیا جائے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ، صوبائی حکومتوں کے نمائندوں سمیت وفاقی اور صوبائی محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جنوبی ایشین اولمپک کمیٹی کے ساتھ مشاورت کے بعد سیف گیمز کے انعقاد کی تاریخیں 4 س...




