وزیراعظم کا خیبرپختونخوا کے گورنر کی معاونت کے لیے ٹیکنوکریٹس کی مشاورتی کونسل قائم کرنے کا اعلان
اسلام آباد، 13 اکتوبر 2026 (نوشین): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے گورنر کی معاونت کے لیے غیر جانب دار ٹیکنوکریٹس پر مشتمل مشاورتی کونسل قائم کر دی گئی ہے، جو صوبے میں امن و امان کی بہتری، معیشت کے استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے معاونت فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ق)، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ضیا) کے نمائندوں پر مشتمل پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں انہیں خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ صوبے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کا طرزِ عمل اور دہشت گردی کے خلاف واضح مؤقف اختیار کرنے میں مبینہ ہچکچاہٹ ملکی معیشت کی ترقی کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے باہمی مشاورت سے آئین کے آرٹیکل 232 اور...




