پاکستان اور برازیل کا دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد، 14 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان اور برازیل نے دوطرفہ دفاعی تعاون، پیشہ ورانہ تبادلوں اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ برازیل کے اعلیٰ سطحی وفد نے چیف آف جوائنٹ اسٹاف ایڈمرل ریناٹو روڈریگس ڈی اگویار فریرے کی قیادت میں اسلام آباد میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز جبکہ چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئر ہیڈکوارٹرز میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستان اور برازیل کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے، ادارہ جاتی روابط مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تبادلوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی ملاقات کے دوران علاقائی بحری سلامتی کی صورت حال اور پیشہ ورانہ تربیت، اعلیٰ سطحی وفود کے ت...




