عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی میں مزید 30 روز کی توسیع، لاہور ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا گیا
لاہور، 26 اکتوبر 2026 (نوشین): پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے، جس سے لاہور ہائی کورٹ کو پیر کے روز آگاہ کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کی بہنوں کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کے سلسلے میں سرکاری وکیل نے پنجاب کے سیکریٹری داخلہ کی تیار کردہ رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی سفارش پر صوبائی حکومت نے نظر بندی میں توسیع کی منظوری دی۔ علیمہ خان کو 20 ستمبر کو لاہور میں مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے سیکشن 3 کے تحت حراست میں لے کر کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا، جبکہ ان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو پولیس کی سفارش پر اگلے روز حراست میں لیا گیا۔ یہ گرفتاریاں پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج اور 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مجوزہ لانگ مارچ سے قبل عم...




