وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی توسیع کی منظوری
اسلام آباد، 29 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس کی توسیع کے منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ہوائی اڈوں کی سہولیات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنایا جائے اور مسافروں کو معیاری خدمات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں ایئرپورٹس کی توسیع اور مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے توسیعی منصوبوں اور مسافروں کی سہولیات میں بہتری کے لیے متعارف کرائی گئی اصلاحات کی تھرڈ پارٹی سے توثیق کرانے اور خدمات کا معیار بہتر بنانے کے لیے عالمی شہرت یافتہ اداروں کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے ایئرپورٹس پر تعینات افسران اور عملے کو مسافروں کی معاونت کے لیے باقاعدہ م...





