انسپکٹر جمشید کی فلم ’’آئی جے: دی سیکرٹ پارچمنٹ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری
لاہور، 30 اگست 2026 (نیوز ڈیسک): معروف مصنف اشتیاق احمد کے تخلیق کردہ مقبول جاسوسی کردار انسپکٹر جمشید پر بننے والی نئی پاکستانی فلم ’’دی سیکرٹ پارچمنٹ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم میں معروف اداکاروں احد رضا میر اور عمیر رانا سمیت دیگر فنکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ فلم کے ذریعے اشتیاق احمد کے مشہور جاسوسی ناولز کے یادگار کرداروں کو بڑے پردے پر پیش کیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے ٹریلر میں انسپکٹر جمشید اور ان کے خاندان کو ایک پراسرار کیس میں الجھتے دکھایا گیا ہے، جس میں تجسس، خطرات، تحقیقات، ایکشن اور جاسوسی کے عناصر نمایاں ہیں۔ فلم کی کہانی ایک پراسرار پارچمنٹ کے گرد گھومتی ہے، جس کے راز سے پردہ اٹھانے کے دوران کئی نئے سوالات اور غیر متوقع صورتحال سامنے آتی ہے۔ اشتیاق احمد کے جاسوسی ناولز پڑھ کر بڑی ہونے والی نسل کے لیے انسپکٹر جمشید ایک یادگار اور مقبول کردار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ا...




