اسلام آباد میں ایس سی او کونسل آف نیشنل کوآرڈینیٹرز کا اجلاس شروع
اسلام آباد، 28 ستمبر 2026 (نوشین): شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف نیشنل کوآرڈینیٹرز کا اجلاس اسلام آباد میں پاکستان کی 2026-27 کے لیے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی صدارت میں شروع ہوگیا۔ اجلاس 30 ستمبر تک جاری رہے گا، جس کی صدارت پاکستان کے ایس سی او کے لیے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ایم فیصل کر رہے ہیں۔ اجلاس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈینیٹرز اور ایس سی او سیکریٹریٹ کے نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔ بھارتی وفد بھی اجلاس میں شریک ہے، جو تقریباً دو سال بعد ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔ اجلاس میں ایس سی او کے تعاون اور رابطہ کاری سے متعلق مختلف امور پر غور کیا جا رہا ہے، جن میں پاکستان کی زیر صدارت سرگرمیوں کا پروگرام، آئندہ ایس سی او اجلاسوں اور تقریبات کی تیاریوں سمیت تنظیم کے ایجنڈے کے دیگر امور شامل ہیں۔ پاکستان 2026-27 کے لیے ایس سی او کونسل آ...




