سائبر سکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے اور ممکنہ خطرات کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کرنے کا عزم. نادرا، این ٹی ایل اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے درمیان معاہدہ پر دستخط کر دئیے گئے
نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل) اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم آف پاکستان (پی کے سی ای آر ٹی) نے اپنے سائبرسکیورٹی اقدامات کو مضبوط تر بنانے کے لئے ممکنہ خطرات کے بارے میں معلومات اور متعلقہ ڈیٹا کے باہمی تبادلے کے معاہدے کئے ہیں۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین نادرا نے بھی شرکت کی۔
معاہدے کے تحت نادرا، این ٹی ایل اور نیشنل سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم سائبرسکیورٹی کے خطرات اور واقعات سے متعلق حساس معلومات ایک دوسرے کو فراہم کریں گے اور ضرورت پڑنے پر پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کو متاثر کرنے والے واقعات پر مل کر جوابی اقدامات کریں گے۔ اشتراک کے تحت سائبرسکیورٹی واقعات کی مشترکہ تحقیقات کی جائیں گی اور سائبرسکیورٹی ٹیکنالوجی اور حکمت عملیوں کو بہتر بنانے کے لئے تحقیق و ترقی کے منصوبوں پر کا...