صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی اور غیر ملکی شخصیات کو اعزازات عطا کرنے کی منظوری دیدی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی اور غیر ملکی شخصیات کو اعزازات عطا کرنے کی منظوری دے دی ۔یہ اعزازات 23 مارچ 2025 کو خصوصی تقریب تقسیم اعزازات میں عطا کیے جائیں گے۔خدمات عامہ کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کو نشان پاکستان عطا کرنے کی منظوری دی گئی ۔کھیل کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز اور مراد سدپارہ کو ستارہ امتیاز جبکہ ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی مرحوم کو نشان امتیاز بعد از وفات عطا کرنے کی منظوری دی گئی ۔پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں پرنس عبد العزیز بن سلمان السعود کو ہلال پاکستان عطا کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عامر حفیظ ابراہیم کو ہلال امتیاز ، ڈاکٹر غلام محمد علی اور سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو کو ستارہ امتیاز جبکہ ڈاکٹر سارا قریشی ، ڈاکٹر رفی...