بلوچستان کے ضلع چاغی میں آٹھ مقامات پر تانبے اور سونے کے ذخائر دریافت
اسلام آباد، 13 نومبر 2026 (غفران): نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (این آر ایل) نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں آٹھ مقامات پر تانبے اور سونے کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے، جہاں تقریباً 25 ہزار میٹر ڈرلنگ کے دوران حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ کمپنی اب علاقے کے معدنی وسائل کے ابتدائی باضابطہ تخمینے کی تیاری کی جانب بڑھ رہی ہے۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے این آر ایل کے چیئرمین محمد علی تبہ نے بتایا کہ ایک ڈرل ہول میں 295 میٹر طویل معدنی ذخائر کی نشاندہی ہوئی، جن میں 0.43 فیصد تانبا اور فی ٹن 0.13 گرام سونا موجود ہے، جبکہ اسی مقام پر 132 میٹر کے حصے میں تانبے کی مقدار 0.83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ یہ دریافتیں ضلع چاغی کے علاقے داریگوان میں 5.6 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہیں، جو کمپنی کے پہلے دریافت کیے گئے تنگ کور تانبے اور سونے کے ذخائر سے متصل ہے۔ محمد علی تبہ کے مطابق ا...




