عاطف اسلم کا بھارتی مداحوں سے تعلق پابندی کے باوجود برقرار
لاہور، 17 اگست، 2026 (غفران) — پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ بھارتی میوزک انڈسٹری سے تقریباً ایک دہائی کی دوری کے باوجود بھارتی مداحوں کے ساتھ ان کا تعلق آج بھی مضبوط ہے۔کرس فیڈ کے ساتھ ایک گفتگو میں عاطف اسلم نے کہا کہ انہیں بھارت میں کام کرنے کی کمی محسوس نہیں ہوتی، تاہم وہ ان مداحوں کو ضرور یاد کرتے ہیں جو مسلسل ان کی موسیقی کو پسند کرتے اور سپورٹ کرتے رہے ہیں۔گلوکار نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر تقریباً ایک دہائی سے پابندیاں عائد ہیں، جبکہ بھارتی فنکاروں کو بھی پاکستان میں کام کرنے کے حوالے سے پابندیوں کا سامنا رہا ہے۔ اس کے باوجود عاطف کے مطابق ان کی موسیقی سرحد پار سامعین تک پہنچ رہی ہے۔اپنے بھارتی مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا کہ وہ انہیں یاد کرتے ہیں، تاہم بھارت میں کام کرنے کی کمی محسوس نہیں کرتے۔گلوکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پابندی نے ...




