پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر
لاہور، 25 اگست 2026 (غفران): پاکستان بھر میں نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ملک بھر کی سڑکوں، بازاروں، مساجد اور سرکاری و نجی عمارتوں کو سبز جھنڈیوں، رنگ برنگی روشنیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ عید میلاد النبی ﷺ 12 ربیع الاول کو کل (بدھ) ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، جبکہ حکومت نے اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں نبی کریم ﷺ کی سیرت، تعلیمات اور حیات مبارکہ کے موضوع پر سیمینارز، کانفرنسز اور محافل نعت کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ مختلف مقامات پر مذہبی جلوس اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ آج رات ملک بھر کی مساجد میں خصوصی محافل میلاد، درود و سلام کا اہتمام کیا جائے گا، جہاں علما کرام حضور اکرم ﷺ کی حیات طیبہ، کردار اور تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے۔نبی کریم ﷺ کی آمد ک...




