راولپنڈی کے لیے بڑے واٹر سپلائی منصوبے کی پنجاب حکومت سے منظوری
راولپنڈی، 23 اگست 2026 (غفران): پنجاب حکومت نے راولپنڈی کے شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے ایک بڑے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ڈڈوچہ ڈیم پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور واٹر سپلائی سسٹم تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد راولپنڈی شہر اور کینٹونمنٹ علاقوں کو روزانہ 3 کروڑ 50 لاکھ گیلن اضافی پانی فراہم کیا جائے گا۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 36 ارب روپے ہے اور اسے دسمبر 2029 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ راولپنڈی کے کمشنر کے مطابق ڈڈوچہ ڈیم سے روزانہ 35 ملین گیلن صاف پانی سپلائی سسٹم میں شامل کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ ڈیم کی تکمیل کے بعد واسا (WASA) ٹرانسمیشن لائن اور واٹر سپلائی نیٹ ورک پر کام کرے گا۔ ڈڈوچہ ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیاں 92 فیصد مکمل ہوچکی ہیں اور یہ منصوبہ محکمہ آبپاشی پنجاب کے تحت تعمیر کی...




