پوٹن کا فرمان، یوکرینی ڈرون حملوں سے متاثرہ انفراسٹرکچر کا کنٹرول روسی ریاست سنبھال سکے گی
ماسکو، 25 اگست 2026 (نوشین): روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت نجی مالکان کی جانب سے یوکرینی ڈرون حملوں سے اہم انفراسٹرکچر کو مناسب تحفظ فراہم نہ کرنے یا حملوں کے بعد تباہ شدہ تنصیبات کی بحالی میں ناکامی کی صورت میں ریاست عارضی طور پر ان کا انتظام سنبھال سکے گی۔ پیر کو جاری کیے گئے فرمان کے بعد روس کو بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ اور عوامی بے چینی کا سامنا ہے۔ گزشتہ کئی ماہ کے دوران یوکرین نے روسی آئل ریفائنریوں، گوداموں اور دیگر اہم تنصیبات پر ڈرون حملے تیز کر دیے ہیں، جس سے ملک میں مختلف سطح پر خلل پیدا ہوا ہے۔ اس اقدام کا اطلاق توانائی، صنعتی، مواصلاتی، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سمیت مختلف شعبوں کے اہم انفراسٹرکچر پر ہوگا۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے منگل کو کہا کہ بعض کاروباری مالکان ڈرون حملوں سے تحفظ کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات پر کافی توجہ نہیں دے رہے۔ پیسکوف نے کہا...




