ہانیہ عامر کی ڈانس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
اسلام آباد، 29 اگست 2026 (نوشین): پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے ڈانس کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بعض صارفین نے ملک میں پیش آنے والے حالیہ المناک واقعات کے تناظر میں ویڈیو شیئر کرنے کے وقت پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ہانیہ عامر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہنے، کھلی چھت والی گاڑی میں کافی پیتی اور موسیقی پر رقص کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور اسے مداحوں کے ساتھ ساتھ ناقدین کی جانب سے بھی مختلف ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا صارفین کے ایک حلقے نے ایسے وقت میں تفریحی نوعیت کی ویڈیو شیئر کرنے پر سوال اٹھایا جب حالیہ المناک واقعات سے متاثرہ خاندان سوگوار ہیں۔ بعض ناقدین نے اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال میں پیش آنے والی آ...




