Tuesday, December 24

Tag: #ClimateChange

پاکستان اور آذربائیجان کا موسمیاتی کارروائی کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور
Climate Change, Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان اور آذربائیجان کا موسمیاتی کارروائی کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور

اسلام آباد, 06.11.2024: وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے بدھ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اجلاس میں آنے والے COP29 سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی گئی اور موثر موسمیاتی کارروائی کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران، محتر مہ خورشید عالم نے COP29 کی تیاری میں پاکستان کی جاری کوششوں کا خاکہ پیش کیا انہوں نے آب و ہوا کے مسائل پر بین الاقوامی اتفاق رائے پیدا کرنے اور ملک کے موسمیاتی ایکشن پلان کو بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ COP29 میں پاکستان کی شرکت کا مقصد اس کے قومی مفادات کی نمائندگی کو یقینی بنانا اور عالمی موسمیاتی گفتگو میں اس کی پوزیشن کو مضبوط بنانا ہو گا۔ وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ ''COP29 کے لیے ...
مون سون میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے جامع اور موثر اقدامات کئے جائیں گے: کوآرڈینیٹر وزیراعظم برائے تبدیلی ماحولیات
Climate Change, Latest, پاکستان ٹائمز

مون سون میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے جامع اور موثر اقدامات کئے جائیں گے: کوآرڈینیٹر وزیراعظم برائے تبدیلی ماحولیات

مون سون میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے جامع اور موثر اقدامات کئے جائیں گے. مون سون میں ممکنہ سیلاب سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کے لئے خصوصی امدادی کیمپ قائم کئے جائیں گے ۔ وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے تبدیلی موسمیات وماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ آئندہ مون سون کے دوران ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے جامع موثر اور مشترکہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ اتوار کے روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ان جامع موثر اور مشترکہ اقدامات کا مقصد ممکنہ سیلاب کے متاثرین اور معیشت پر اس کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ وزارت اس حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کے لئے ایک اشتراکی پلیٹ فارم کا کام کرے گی تاکہ ممکنہ سیلاب کے خطرے کا اندازہ لگا کر متاثرہ عوام اور معیشت پر اس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنائی جا سکے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ک...