نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی کی حلف لینے کے بعد پیٹرولیم ڈویژن آمد
نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی کی حلف لینے کے بعد پیٹرولیم ڈویژن آمد. سیکرٹری انچارج ابرار احمد مرزا اور سٹاف نے وزیر توانائی کو خوش آمدید کہا. حکام نے وزارت کے اداروں اور ذمہ داریوں پر جامع بریفنگ دی
نگران وزیر توانائی محمد علی سرکاری اور نجی شعبے میں طویل تجربے کے حامل ہیں. چیئرمین ایس ای سی پی کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں. ماضی میں پاور سیکٹر کے آڈٹ، سرکلر ڈیبٹ ریزولوشن اور فیوچر روڈ میپ پر کمیٹی کی بھی صدارت کی
حکام نے موجودہ تیل اور گیس کے ذخائر، سپلائی چین، ڈیمانڈ سپلائی پروجیکشن سے وزیر توانائی کو آگاہ کیا. وزارت کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی
توانائی شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا اولین ترجیح ہے۔. توانائی کا شعبہ شہہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا ئیں گے۔
سب ایڈیٹر: ارسلان مجید ...