بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے سات دہائیوں پر محیط پاک-امریکہ شراکت داری کے حوالے سے تقریب
امریکہ اور پاکستان کے درمیان بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے دہائیوں پر محیط کامیاب تعاون کو اجاگر کرنے کیلئے نیشنل کونسل آف آرٹساسلام آباد میں آج تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ " ساتھ مِل کر ہم تعمیر کرتے ہیں" کہ عنوان سے منعقدہ اِس تقریب میں امریکہ کے تعاون سے پاکستان کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچنے والے اُن انقلابی منصوبوں کو اجاگر کیا گیا جو مُلک بھر میں لوگوں کے درمیان رابطے استوار کرنے، مقامی معیشتوں کو فروغ دینے اور لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کا باعث بنے ہیں۔
واضح رہے کہ ۲۰۰۵ ء سے لیکرامریکہ نے پاکستان بھر میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں لگ بھگ دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں تربیلا اور منگلا ڈیم کی تجدید، آئی بی اے کراچی اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) جیسے مایہ ناز اداروں کا قیام اور اسکولوں کی تعمیر اور تزئین و آرائش بھی شامل ہیں۔ امریکی تعاون سےحفظان...