Thursday, December 19

Tag: ہرڈن، ورجینیا میں 4 اگست کو یوم آزادی پاکستان کے طور پر منایا جائے گا۔

ہرڈن، ورجینیا میں 4 1اگست کو یوم آزادی پاکستان کے طور پر منایا جائے گا۔
Latest, پاکستان ٹائمز

ہرڈن، ورجینیا میں 4 1اگست کو یوم آزادی پاکستان کے طور پر منایا جائے گا۔

ہرڈن، ورجینیا میں 14 اگست کو یوم آزادی پاکستان کے طور پر منایا جائے گا۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان سے ہرڈن ورجینیا کونسل کی رکن محترمہ نائلہ عالم نے ملاقات کی اور ہرڈن میں 14 اگست 2023 کو یوم آزادی پاکستان کے طور پر منانے کا ایک اعلامیہ پیش کیا ۔ یہ ملاقات سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی۔ اس اعلان پر ہرڈن، ورجینا کی میئر شیلا اے اولم نے دستخط کیے تھے۔ محترمہ نائلہ عالم پہلی پاکستانی ہیں جو دو بار ٹاؤن کونسل ہرڈن، ورجینیا کے لیے منتخب ہوئیں۔ سفیر پاکستان مسعود خان نے محترمہ نائلہ عالم کو ان کی کاوشوں کے ثمرات پر مبارکباد پیش کی جس سے ان کی اپنے وطن سے گہری محبت واضح طور پر ظاہر ہوتی ہے۔ محترمہ نائلہ عالم کو ان کے بروقت اقدام پر مبارکباد دیتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ اس اعلان سے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور نچلی سطح پر ملک کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگا...