Friday, September 20

Tag: پاکستان مشترکہ خوشحالی اور عالمی امن کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چین پاکستان اقتصاری راہدری منصوبہ کو اعلیٰ معیار پر ترقی دیں گے

پاکستان مشترکہ خوشحالی اور عالمی امن کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چین پاکستان اقتصاری راہدری منصوبہ کو اعلیٰ معیار پر ترقی دیں گے
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان مشترکہ خوشحالی اور عالمی امن کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چین پاکستان اقتصاری راہدری منصوبہ کو اعلیٰ معیار پر ترقی دیں گے

اسلام آباد، 19 ستمبر : صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ خوشحالی اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 75 برسوں میں چین عالمی سطح پر ایک استحکام کی قوت کے طور پر ابھرا ہے، مختلف عالمی چیلنجوں کے باوجود پاک۔چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے، چین پاکستان اقتصاری راہدری منصوبہ کو اعلیٰ معیار پر ترقی دیں گے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام چین کے قومی دن کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزراء، پاکستان میں چین کے سفیر، غیر ملکی سفارتکاروں، چینی شہریوں، معززین اور اعلیٰ سول و فوجی افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ہمارے عوام کیلئے سودمند، خطے میں...