Sunday, June 1

Tag: ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی
Latest, پاکستان ٹائمز

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی

بتاریخ 08 اپریل 2025 (کامران راجہ): اے ایس ایف کے عملے نے بڑی کارروائی کرکے کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 2 کروڑ سے زائد مالیت کی مختلف کرنسیز برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پر سفر کررہے مسافر عرفان الحق کے سامان میں کرنسی کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر کے سامان کی تفصیلی تلاشی پر 70 ہزار امریکی ڈالر، 2200 کنیڈین ڈالر اور 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے( مجموعی طور پر 2 کروڑ ایک لاکھ پچیس ہزار پانچ سو) برآمد کرکے بیرون ملک کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ کرنسیز کے ساتھ کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔  ...
ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی
Latest, پاکستان ٹائمز

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی

کراچی، 10 دسمبر 2024: اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے کراچی سے ابوظہبی- جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے بھاری مقدار میں مائع ہیروئن برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے کراچی۔ ابوظبی - جدہ کی پرواز پر سفر کررہے ایک مسافر ادریس حسین کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر نے اس مائع منشیات سے اپنے سامان میں رکھے کپڑے کو بھگورکھا تھا تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر کپڑے سمیت 9.08 کلوگرام مائع ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔   Sub Editor: Ghufran...