پاک بحریہ نے پاکستان کا 78واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس اور سیلرز کے چاق و چوبند دستے نے روایتی جوش و جذبے کے ساتھ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور گارڈ کا مُعائنہ کیا۔ مہمان خصوصی اور کیڈٹس نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو قومی سلام پیش کیا۔ گارڈز کی تعیناتی کے بعد، مہمان خصوصی نے چیف آف دی نیول اسٹاف، پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی جانب سے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ قبل ازیں، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا اور پاک بحریہ کے زیر انتظام تمام مساجد میں ملکی یکجہتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پاک بحریہ کے جہازوں اور تنصیبات کو روایتی انداز میں سجایا گیا۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، گ...