پاکستان اور آذربائیجان کا موسمیاتی کارروائی کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور
اسلام آباد, 06.11.2024: وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے بدھ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اجلاس میں آنے والے COP29 سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی گئی اور موثر موسمیاتی کارروائی کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران، محتر مہ خورشید عالم نے COP29 کی تیاری میں پاکستان کی جاری کوششوں کا خاکہ پیش کیا انہوں نے آب و ہوا کے مسائل پر بین الاقوامی اتفاق رائے پیدا کرنے اور ملک کے موسمیاتی ایکشن پلان کو بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ COP29 میں پاکستان کی شرکت کا مقصد اس کے قومی مفادات کی نمائندگی کو یقینی بنانا اور عالمی موسمیاتی گفتگو میں اس کی پوزیشن کو مضبوط بنانا ہو گا۔
وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ ''COP29 کے لیے ...