وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کل صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیج دوں گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کل صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیج دوں گا۔
سولر ٹیوب ویلز کے حوالے سے کنونشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ زراعت کے ذریعے پاکستان میں خوشحالی آسکتی ہے، حکومت کی مدت پوری ہونے سے پہلے سولر ٹیوب ویلز کا منصوبہ شروع کیا، ملک کو سستی بجلی کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سستی بجلی کے بغیر صنعت اور زراعت ترقی نہیں کر سکتی، زراعت معاشی ترقی کا اہم ترین جزو ہے، 15 ماہ میں بدقسمتی سے ملک میں سیاسی افراتفری کا سامنا تھا، تین دن پہلے جلسے میں ڈیفالٹ کا مقصد سمجھایا تھا، اگر آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوتا تو عوام مشکلات سے دو چار ہوتے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو ایسی صورتحال کا سامنا تھا جس کا اندازہ ہی نہیں تھا، اگر آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوتا تو پاکستان خدانخواستہ ڈیفالٹ کر جاتا، اگر ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو ادویات...