Saturday, November 9

First meeting of the Committee to give recommendations for independent Drug Pricing Body Chaired by Law Minister

*وزیر قانون کی زیر صدارت ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنے والے آزاد ادارہ کے لیے سفارشات پیش کرنے کے سلسلہ میں کمیٹی کا پہلا اجلاس* پاکستان میں ادویات کی قیمتوں کے تعین کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پرکمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وزیر قانون نے آج اس کمیٹی کےمنعقد ہونے والے پہلے اجلاس کی صدارت کی، جس میں متعلقہ شراکت داروں نے آزادپراءسنگ اتھارٹیز کے آپریشنز اور دنیا بھر میں ان کے کاموں کا جائزہ پیش کیا، جس میں مروجہ بہترین طریقوں کو اجاگر کیاگیا۔ کمیٹی نے تمام شراکت داروں کے مختلف نقطہ نظر کا جائزہ لیا اور اس ضمن میں پاکستان کے لیے بہترین ماڈل پر غور کیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس کے لیے تفصیلی ورکنگ پیپر تیار کیا جائے گا۔ یہ مقالہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری سے متعلق موجودہ مسائل کی نشاندہی کرے گا، جس میں مارکیٹ میں قیمتوں کے تعین پر توجہ دی جائے گی۔اس سلسلہ میں اہم شعبوں مارکیٹ میں قیمتوں کے تعین سے متعلق مسائل، ادویات کی درآمدات اور ان کی وجہ سے مارکیٹ میں بگاڑ اور ادویات کے زمرے جو حکومتی قیمتوں کے دائرہ سے باہر آتے ہیں جیسے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ مزید برآں، ماضی قریب میں جوبین الاقوامی فارماسیوٹیکل کمپنیاں پاکستان میں کام کرتی تھیں انہیں ادویات سازی پر دوبارہ راغب کرنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوششیں اور منصوبے بنائے جائیں گے ۔ کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ قیمتوں کے تعین اور ضابطے کے کام الگ الگ ہیں۔ ریگولیٹر کا کردار ادویات کے معیار کو یقینی بناناہوتا ہے، جبکہ قیمتوں کا تعین ریاستی کنٹرول کے بغیر مارکیٹ میکانزم کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔ کمیٹی پاکستان میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے فریم ورک کو بہتر بنانے کی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت کی تازہ ترین صور ت حال سے بھی آ گاہ کرے گی ۔ The Pakistan time Pakistan timesUnder the directions of the Prime Minister, a committee has been constituted to address drug pricing in Pakistan. The Law Minister chaired the committee’s first meeting today, where relevant stakeholders presented an overview of the operations of independent price authorities and their functions worldwide, highlighting best practices.

The committee deliberated on the best model for Pakistan, considering various viewpoints from all stakeholders. It was decided that a detailed working paper will be prepared for the next meeting. This paper will identify the current issues related to the pharmaceutical industry, with a focus on pricing in the market. Key areas to be addressed include,
Issues related to pricing in the market, Medicine imports and the market distortions they cause and Categories of drugs that fall outside the domain of government pricing. Additionally, efforts and plans will be made to create a favorable environment to attract back international pharmaceutical companies that previously operated in Pakistan.

The committee emphasized that the functions of pricing and regulation are distinct. The regulator’s role is to ensure the standards of medicine, whereas pricing should be driven by market mechanisms without state control.

Further updates will be shared as the committee progresses in its efforts to improve the pharmaceutical industry’s framework in Pakistan.

 

Sub Editor: Nosheen