خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پر سنجیدگی سے غور، وزیر
اسلام آباد، 30 ستمبر 2026 (غفران): پارلیمانی امور کے وزیر طارق فضل چوہدری نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر ’’سنجیدگی سے غور‘‘ کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ اگر صوبائی قیادت 4 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا منصوبہ واپس نہیں لیتی تو صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کی جاسکتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بانی عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے لیے ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے میں صوبائی حکومت کی مبینہ ناکامی کے باعث آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ وفاقی سطح پر حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی...








