آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت پہلی آر پی اوز کانفرنس منعقد آئی جی عامر ذوالفقار خان نے اپنی پالیسی اور ترجیحات بارے افسران کو آگاہ کردیا۔
آئی جی پنجاب نے افسران کو آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا حکم دیا۔
جرائم کنٹرول اولین ترجیح، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔
آئی جی پنجاب کاصوبہ بھر میں جرائم کی بڑھتی صورتحال پر تشویش کا اظہارجو اچھا کام کرے گا وہی عہدے پر رہے گا۔آئی جی پنجاب کی افسران سے گفتگو
سب اچھا کی رپورٹ اب نہیں چلے گی، عملی اقدامات کرنا ہونگے۔ جرائم کنٹرول ہی افسران کی کارکردگی جانچنے کا واحد پیمانہ ہوگا۔فورس کے ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پنجاب پولیس میں واضح فرق نظر آنا چاہئے۔
آئی جی پنجاب نے سپیشل برانچ کو افسران کی کارکردگی مانیٹر کرنے کا ٹاسک دے دیا، رپورٹ روزانہ پیش کی جائے۔
صوبہ بھر میں کرسمس اور قائداعظم ؒ ڈے کی تقریبات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔
مسیحی عبادت گاہوں کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی کی...