اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اہم اجلاس
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں اسلام آباد کی تزئین و آرائش اور دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا. وزیر داخلہ محسن نقوی کی ریڈ زون بالخصوص وی وی آئی پی روٹس کی بیوٹفیکشن کو یقینی بنانے کی ہدایت. اہم شاہراؤں کی اطراف دیدہ زیب لینڈسکیپنگ کی جائے۔ شہر بھر کو خوبصورت پھولوں اور فینسی لائٹس سے سجایا جائے۔
جناح کنونشن سنٹر کی تزئین و آرائش کے فنشنگ کے کام جلد مکمل کرنے کا ٹاسک. وزیر داخلہ نے تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ضروری ہدایات دیں. شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا پاکستان میں انعقاد حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا عکاس ہے. پورے اسلام آباد خصوصا وی وی آئی پی روٹ اور ریڈ زون کی خوبصورتی اور صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے،
اجلاس میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے حوالے سے سکیورٹی انت...









