Saturday, November 28

پاکستان ٹائمز

Dar Calls for Dialogue for Lasting Regional Peace
Latest, پاکستان ٹائمز

Dar Calls for Dialogue for Lasting Regional Peace

 ISLAMABAD, 16 September, 2026 (Ghufran): Deputy Prime Minister and Foreign Minister Senator Muhammad Ishaq Dar called for dialogue and diplomacy to ensure lasting peace in the Middle East during a meeting with United States Chargé d’Affaires Natalie A. Baker in Islamabad on Tuesday. According to the Foreign Ministry, the meeting discussed Pakistan-US bilateral cooperation and recent regional developments. Ishaq Dar underscored the importance of dialogue and diplomacy as the sustainable means of achieving lasting peace. The renewed hostilities have once again disrupted shipping through the Strait of Hormuz, a crucial route for global oil and liquefied natural gas supplies. Pakistan has consistently emphasized diplomacy and dialogue as the sustainable way forward and urged the part...
کم آمدنی اور متوسط طبقے کے لیے فیول ریلیف اسکیم، وزیراعظم نے سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کردی
Latest, پاکستان ٹائمز

کم آمدنی اور متوسط طبقے کے لیے فیول ریلیف اسکیم، وزیراعظم نے سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد، 16 ستمبر 2026 (کامران راجہ): وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خلیجی صورتحال کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کم آمدنی اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو فیول سبسڈی اسکیم پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے عوام کے لیے سبسڈی کے حصول کو آسان بنانے کے لیے انتظامیہ، رضاکاروں اور پیٹرول پمپ کے عملے پر مشتمل سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سہولت ڈیسک پر موجود افراد اسکیم کے مستحق شہریوں کی رہنمائی کریں اور رجسٹریشن سمیت دیگر ضروری مراحل میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو اسکیم سے متعلق عوام میں آگاہی کے ...
پاورس وفد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

پاورس وفد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات

راولپنڈی، 16 ستمبر 2026 (کامران راجہ): دفاعی اور اہم بنیادی ڈھانچے کے حل میں مہارت رکھنے والی امریکی کمپنی پاور یو ایس کے ایک وفد نے مسٹر رابرٹ بریٹ ویلیکووچ کی قیادت میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت سے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے ہوئے رجحانات اور دفاعی سازوسامان کی خریداری، پیداوار اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے تکنیکی جدت اور جدید حل کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں روابط اور تعاون کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔...
نواز شریف کی جانب سے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد کشمیر کے لیے نامزدگی
Latest, پاکستان ٹائمز

نواز شریف کی جانب سے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد کشمیر کے لیے نامزدگی

لاہور، 16 ستمبر 2026 (غفران): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا ہے، جبکہ صدارتی انتخاب 24 ستمبر 2026 کو ہوگا۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو صدر آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے پارٹی قیادت کی جانب سے ڈاکٹر نجیب نقی کو نامزدگی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور نواز شریف نے مشاورت کے بعد ڈاکٹر نجیب نقی کے نام کی منظوری دی۔ ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے پونچھ ڈویژن کے حلقہ سدھنوتی پلندری سے تعلق رکھتے ہیں اور اس سے قبل آزاد کشمیر حکومت میں وزیر کی حیثیت سے مختلف اہم محکموں کے قلمدان سنبھال چکے ہیں۔ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر نے آئینی عمل کے تحت آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کا باضابطہ شیڈول...
پی آئی ایم ایس کی نرس کے لیے تمغہ شجاعت کی منظوری
Latest, پاکستان ٹائمز

پی آئی ایم ایس کی نرس کے لیے تمغہ شجاعت کی منظوری

اسلام آباد، 16 ستمبر 2026 (کامران راجہ): صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی اسٹاف نرس رضیہ نورین کو تمغہ شجاعت دینے کی منظوری دے دی۔ سرکاری بیان کے مطابق رضیہ نورین نے ہنگامی صورتحال کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر آگ سے بچ جانے والے واحد بچے کو بحفاظت نکالا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ یہ اعزاز ہنگامی صورتحال میں ان کی بہادری، فرض شناسی اور خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا۔ صدر مملکت نے غور کے لیے پیش کی گئی متعدد سمریوں کی بھی منظوری دی، جن میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج (لوک ورثہ) ترمیمی بل 2026 اور اسٹینڈرڈ ٹائم (انٹرپریٹیشن آف ریفرنسز) ترمیمی بل 2026 شامل ہیں۔ منظوریوں میں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی (اے ایف آئی یو) راولپنڈی کی ٹیبل آف آرگنائزیشن اینڈ ایکوپمنٹ ...
امریکی رکن کانگریس کا ترکیہ اور پاکستان سے سعودی عرب کی حمایت کا مطالبہ
Latest, پاکستان ٹائمز

امریکی رکن کانگریس کا ترکیہ اور پاکستان سے سعودی عرب کی حمایت کا مطالبہ

 اقوام متحدہ، 16 ستمبر 2026 (نوشین): امریکی ریپبلکن رکن کانگریس جو ولسن نے ترکیہ اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر حوثیوں کے خلاف اقدامات کریں۔ یہ بیان سعودی اتحادی افواج کی جانب سے مکہ مکرمہ کے اوپر حوثیوں کے ڈرون کو روکنے کی اطلاع کے بعد سامنے آیا۔ جو ولسن نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنایا ہے اور انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کرنے پر ترکیہ اور پاکستان پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مکہ اتحاد کی کوئی اہمیت ہے تو ترکیہ اور پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ مل کر حوثیوں کے خلاف کارروائی اور یمن سے متعلق کوششوں میں تعاون کرنا چاہیے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان حوثیوں کے حملوں کے خلاف سعودی عرب کے دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ یمن...
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش، وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب سے اظہار یکجہتی
Latest, پاکستان ٹائمز

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش، وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب سے اظہار یکجہتی

 اسلام آباد، 16 ستمبر 2026 (غفران): وزیراعظم شہباز شریف نے مقدس مقام مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور مملکت کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کی سلامتی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی قوم اس افسوسناک واقعے پر شدید غمزدہ اور پریشان ہے، یہ ایک قابل مذمت اور ناقابل معافی اقدام ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی شاہی مسلح افواج کی غیر معمولی چوکسی، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور مزید کشیدگی سے گریز کریں، کیونکہ خطہ پہلے ہی تنازعات کے باعث بہت نقصان اٹھا چکا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کا...
مکہ دفاعی معاہدہ مکمل طور پر دفاعی، علاقائی امن کے فروغ کا مقصد رکھتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر 
Latest, پاکستان ٹائمز

مکہ دفاعی معاہدہ مکمل طور پر دفاعی، علاقائی امن کے فروغ کا مقصد رکھتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر 

راولپنڈی، 16 ستمبر 2026 (کامران راجہ): انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو مکمل طور پر دفاعی انتظام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد علاقائی امن اور استحکام کا فروغ ہے۔ العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معاہدے میں جارحیت یا مداخلت کا کوئی عنصر شامل نہیں اور یہ کسی ملک یا اتحاد کے خلاف نہیں، بلکہ شریک ممالک کی اجتماعی دفاعی صلاحیت اور مزاحمت کو مضبوط بنانے کے لیے ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اگر تینوں میں سے کسی ایک ملک پر حملہ ہوتا ہے تو اس کے جواب سے متعلق فیصلہ متعلقہ ممالک کی قیادت کرے گی، جبکہ دفاعی معاہدے سے متعلق آپریشنل تفصیلات خفیہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اس معاہدے ...
صوبیہ پیلس: اسلام آباد میں محبت کی یاد میں تعمیر کیا گیا منفرد شاہکار
Latest, پاکستان ٹائمز

صوبیہ پیلس: اسلام آباد میں محبت کی یاد میں تعمیر کیا گیا منفرد شاہکار

اسلام آباد، 15 ستمبر 2026 (نوشین): مغل بادشاہ شاہ جہاں کی محبت کی مثال کو تازہ کرتے ہوئے اسلام آباد کے رہائشی زاہد بٹ نے اپنی اہلیہ کی یاد میں صوبیہ پیلس تعمیر کر کے اپنی محبت کو ایک منفرد تعمیراتی شاہکار میں ڈھال دیا۔ مغلیہ اور راجپوت طرز تعمیر کا حسین امتزاج صوبیہ پیلس اسلام آباد کی ایک منفرد عمارت ہے، جسے زاہد بٹ نے اپنی اہلیہ سے محبت اور ازدواجی رشتے کی یادگار کے طور پر تعمیر کیا۔ اطلاعات کے مطابق محل کی تعمیر 1975 سے 1978 کے درمیان شروع ہوئی، جس کا مقصد اہلیہ سے محبت کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سلور ویڈنگ اینیورسری کو یادگار بنانا تھا۔ زاہد بٹ کے مطابق ان کی شادی ابتدا میں سادہ تقریب کے طور پر ہوئی تھی، تاہم سلور جوبلی کے موقع پر انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں انہیں دلہن کے لباس میں تیار کیا گیا اور چاندی کے برابر تولا گیا، جسے انہوں نے اپنی محب...
ایشیا کپ کی فتح کے بعد بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار
Latest, پاکستان ٹائمز

ایشیا کپ کی فتح کے بعد بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار

دبئی، 15 ستمبر 2026 (غفران): بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں کامیابی کے بعد ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے چیمپئن شپ ٹرافی وصول کرنے سے انکار کرکے تنازع کھڑا کردیا۔ محسن نقوی فائنل کے مہمان خصوصی تھے تاہم دفاعی چیمپئن سری لنکا کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے اے سی سی صدر سے ٹرافی وصول نہیں کی۔ یہ واقعہ گزشتہ سال بھارتی مردوں کی کرکٹ ٹیم سے متعلق سامنے آنے والے ایسے ہی تنازع کی یاد تازہ کرگیا، جب بھارتی کھلاڑیوں نے بھی تقریب کے دوران محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا تھا۔ میدان میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ویمنز ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز بنائے اور سری لنکا کو 184 رنز کا ہدف دیا، تاہم دفاعی چیمپئن ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکل...