سید محمد احمد کی اسکول چھوڑنے والے والدین پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تنقید
اسلام آباد، 30 ستمبر، 2026 (نیوز ڈیسک): پاکستانی اداکار سید محمد احمد نے بچوں کو اسکول چھوڑنے کے دوران سڑک کے غلط سمت سے گاڑی چلانے والے والدین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹریفک قوانین اور سڑکوں کی حفاظت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکار نے صبح کے وقت اسکولوں کے باہر ٹریفک قوانین کی مبینہ خلاف ورزی اور بدنظمی پر اظہارِ برہمی کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ معمولی مقدار میں ایندھن بچانے کے لیے کیا ڈرائیور ٹریفک کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے کے لیے تیار ہیں اور والدین کو سوچنا چاہیے کہ ان کا رویہ بچوں پر کیا اثر ڈال رہا ہے۔ سید محمد احمد نے کہا کہ اسکول بچوں کی تربیت اور سیکھنے کی جگہ ہیں اور ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرنے سے بچوں کو یہ پیغام مل سکتا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی قابلِ قبول ہے۔ انہوں نے خاص طور پر خواتین ڈرائیورز سے...








