Thursday, September 19

پاکستان ٹائمز

سفیر پاکستان مسعود خان کا اپنے ترک ہم منصب کو ٹیلی فون ترکی میں المناک زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر دلی تعزیت کا اظہار
پاکستان ٹائمز

سفیر پاکستان مسعود خان کا اپنے ترک ہم منصب کو ٹیلی فون ترکی میں المناک زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر دلی تعزیت کا اظہار

سفیر پاکستان مسعود خان کا اپنے ترک ہم منصب کو ٹیلی فون ترکی میں المناک زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر دلی تعزیت کا اظہار امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے ترکیہ میں تباہ کن زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر واشنگٹن میں اپنے ترک ہم منصب سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ترکی کے سفیر حسن مورت مرکان کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں مسعود خان نے کہا کہ وہ ترکیہ میں آنے والے زلزلے سےہونے والی المناک تباہی پر دکھی اور غمزدہ ہیں ترک ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ ہم زلزلے سے متاثرہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ سفیر پاکستان نے ہزاروں زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ھے۔ سفیر پاکستان مسعود خان نے واشنگٹن ڈی سی میں ترک سفیر کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستانی سفارت خانہ اپ...
رکاوٹوں کے پار: آسٹریلین ہائی کمیشن کی کرکٹ کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے میں امداد
پاکستان ٹائمز

رکاوٹوں کے پار: آسٹریلین ہائی کمیشن کی کرکٹ کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے میں امداد

رکاوٹوں کے پار: آسٹریلین ہائی کمیشن کی کرکٹ کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے میں امداد ‎آسٹریلین ہائی کمیشن اور کنیئرڈ کالج برائے خواتین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے آج لاہور میں چوتھے گرلز کرکٹ کپ کی میزبانی کی۔ اس ٹورنمنٹ کی حمایت کا مقصد صنفی مساوات کو فروغ دینا اور کھیل کے ذریعے ان لڑکیوں کو بااختیار بنانا ہے۔ ‎پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے لڑکیوں اور اسکولوں کو ان کی شرکت پر مبارکباد دی اور کنیئرڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا ان کے قابل قدر تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ‎"کھیل رکاوٹوں اور دقیانوسی تصورات کو ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے،" مسٹر ہاکنز نے کہا۔ "جب بھی یہ لڑکیاں چوکا یا چھکا مارتی ہیں یا کیچ پکڑتی ہیں، وہ اپنا اعتماد بڑھاتی ہیں اور دوسروں کو متاثر کرتی ہیں۔" ‎ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے، بہترین کوچز نے لڑکیوں کی تین روزہ کوچنگ کلینک میں تربیت کی۔ ‎مسٹر ہاکنز ...
مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت پی آئی اے کی ترقی کیلئے سرگرم
پاکستان ٹائمز

مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت پی آئی اے کی ترقی کیلئے سرگرم

مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت پی آئی اے کی ترقی کیلئے سرگرم پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں جہازوں کی تعداد میں اضافہ جاری. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں دو طیاروں کا اضافہ. پی آئی اے کے گزشتہ دنوں آنے والےنئے ائیربس 320 طیارہ بھی تمام کوائف مکمل کرنے کے بعد شیڈول میں شامل ہوگیا. گزشتہ روز نئے ائیربس 320 نے پہلی کمرشل پرواز پی کے 309 کے حیثیت سے اسلام آباد تا کراچی بھری. اس ہی طرح 7 مہینے سے لانگ گراونڈنگ کا شکار بوئنگ 777 طیارہ بھی آپریشن میں شامل. طیارے نے کئی ماہ بعد پہلی پرواز آج صبح پی کے 300 کی حیثیت سے آپریٹ کی جس کہ بعد وہ جدہ روانہ ہوگیا گزشتہ چندہ ماہ کے دوران یہ دوسرا بوئنگ 777 ہے جو آپریشن میں واپس آیا. اس سلسلے کا تیسرا طیارہ بھی فعالی کے آخری مراحل میں ہے اور اگلے چند ہفتوں میں وہ بھی آپریشنل ہوجائے گا. اس عمل سے پی آئی اے کے 14 ائیربس اور 10 بوئ...
سفیرپاکستان کا کیلی فورنیا کے شہر اِروائن کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبے میں روابط بڑھانے پر زور
پاکستان ٹائمز

سفیرپاکستان کا کیلی فورنیا کے شہر اِروائن کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبے میں روابط بڑھانے پر زور

سفیرپاکستان کا کیلی فورنیا کے شہر اِروائن کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبے میں روابط بڑھانے پر زور امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کے مابین طے پانے والا سسٹر پروونس معاہدہ معیشت کے مخصوص شعبہ جات میں امریکی ریاستوں اور پاکستانی صوبوں اور دونوں ملکوں کے شہر وں کی سطح پر اس طرح کے معاہدوں کے لئے ایک نمونہ فراہم کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان مسعود خان نے کیلی فورنیا کے شہر اِروائن کی پاکستانی نژاد میئر فرح خان سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات کے دوران مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی ٹیک سٹارٹ اپس، جن کی اکثریت کو انتہائی باصلاحیت اور متحرک پاکستانی نوجوان چلا رہے ہیں، اور ریاست کیلی فورنیا کے شہر اِروائن کے مضبوط ٹیک سیکٹر کے درمیان بہتر تعاون سے نہ صرف دونوں فریقین کی معاشی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس تعاون کے نتیجے م...
گوادر کے نوجوانوں کو مفت فنی تعلیم فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط
پاکستان ٹائمز

گوادر کے نوجوانوں کو مفت فنی تعلیم فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط

گوادر کے نوجوانوں کو مفت فنی تعلیم فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط.               سی پیک کے تحت چینی گرانٹ سے تعمیر کیے گئے پاک-چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ (PCT & VI) کے مشترکہ آپریشن کے معاہدے پر دستخط کی تقریب بدھ کو گوادر بزنس سینٹر میں منعقد ہوئی۔ شیڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی (SICT)، گوادر پورٹ اتھارٹی (GPA)، یونیورسٹی آف گوادر (UoG)، چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (COPHC) کے درمیان چھ ماہ کے مختصر کورسز کی مفت فراہمی کے لیے مشترکہ آپریشن کے معاہدے پر دستخط کیے گئے جبکہ گوادر کے ہزاروں نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ تین سالہ ڈپلومہ پروگرام کا بھی آغاز بھی دیا گیا ہے۔             تقریب میں گوادر یونیورسٹی کے طلباء ،اور   یونیورسٹی آف گوادر حکام نے ش...
امریکہ، اقوام متحدہ اور عالمی برادری سیلاب کے بعد تعمیر نو کے لیے دل کھول کر تعاون کریں: مسعود خان
پاکستان ٹائمز

امریکہ، اقوام متحدہ اور عالمی برادری سیلاب کے بعد تعمیر نو کے لیے دل کھول کر تعاون کریں: مسعود خان

امریکہ، اقوام متحدہ اور عالمی برادری سیلاب کے بعد تعمیر نو کے لیے دل کھول کر تعاون کریں: مسعود خان امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعو د خان نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں ہونے والی بدترین تباہی کے نتائج بھگت رہا ہے اور اسے عالمی برادری کی فوری مدد کی ضرورت ہے۔ ہماری ضرورتیں سنگین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک غلط فہمی ہے کہ امداد اور بحالی کے دو مراحل ختم ہو چکے ہیں۔ وہ ختم نہیں ہوئے ۔ پاکستان کے اعلیٰ مندوب نے پاکستان کے حوالے سے جنیوا میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے مموقع پر امریکہ کے معروف میڈیا ادارے پبلک براڈکاسٹنگ سروس (پی بی ایس) کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور اسکے سیکرٹری جنرل کی قیادت اور امریکہ جیسی ریاستوں کی مدد سے پاکستان جنیوا کانفرنس کے دوران مطلوبہ مالی معاونت حاصل کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے...
گوادر بندر گاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ
پاکستان ٹائمز

گوادر بندر گاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ

گوادر بندر گاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ۔         گوادر بندر گاہ نے سرکاری شعبے کیلیۓ دو لاکھ ٹن یوریا کھاد کی درآمد شروع کر دی یہ 2023 کے آغاز پر ایک اہم پیش رفت ھے جس سے گوادر بندر گاہ کو علاقائی لاجسٹک مرکز کے طور پر خود کو قائم کرنے میں مدد ملے گی گوادر بندر گاہ نے یوریا کھاد کی پروسیسنگ شروع کی ھے جب الٹرا ایسٹر بازی نامی بلک کیئر کنٹینر شپ گزشتہ روز گوادر پورٹ پر 32000 ٹن یوریا کی کھیپ کے ساتھ لنگر انداز ہوا کل درآمد تین مراحلوں میں مکمل کی جائے گی جبکہ کلئیرنگ سروس فراہم کرنے والے مکران ٹریڈر اور شب کلیئرنگ ایجنٹ دونوں مقامی ہیں جو اس امر کا مظہر ہے کہ گوادر پورٹ مقامی لوگوں کو بڑے پیمانے پر کاروبار اور روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے جبکہ بندرگاہ میں مزید دو بحریجہاز النگر انداز ہوگیۓ ہیں ہر ایک جہاز 32ہزارٹن یوریا تجارتی مقاصد کے لئے لیکر آیا...
معاونِ خصوصی بطور امورِ نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ کی نیوٹیک یونیورسٹی کے ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام (TTIP) کے طلباء میں سرٹیفکیٹس اور ویزہ دستاویزات کی تقسیم
پاکستان ٹائمز

معاونِ خصوصی بطور امورِ نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ کی نیوٹیک یونیورسٹی کے ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام (TTIP) کے طلباء میں سرٹیفکیٹس اور ویزہ دستاویزات کی تقسیم

معاونِ خصوصی بطور امورِ نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ کی نیوٹیک یونیورسٹی کے ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام (TTIP) کے طلباء میں سرٹیفکیٹس اور ویزہ دستاویزات کی تقسیم             حکومت پاکستان نے نیوٹیک کوٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام (TTIP) جاپان کے لیے نامزد کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے، نیوٹیک نے اس پروگرام کے لیے بہترین ممکنہ امیدواروں کا انتخاب کیا۔ جاپان حکومت کی طرف سے طلب کردہ مہارت کے مختلف زمروں کے لیے امیدواروں کا انٹرویو لیا گیا، جس میں کیئر ورکرز، آٹوموبائل کی مرمت اور دیکھ بھال، کھدائی کا کام، لائیو سٹاک اور زراعت، اور ماہی گیری جیسی مہارتیں شامل تھیں۔ پاکستان اور جاپان میں تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد آج 6 جنوری 2023 کو نیوٹیک میں ویزا دستاویزات کی تقسیم کےحوالےسے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہء جینیوا
پاکستان ٹائمز

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہء جینیوا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہء جینیوا وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر براۓ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب شامل۔ وزیر اعظم 9 جنوری 2023 کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا، اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔ ایڈیٹر: راجہ کامران...
امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا فلاڈیلفیا میں پاکستان کے سابق اعزازی قونصل ڈاکٹر عنایت حسین کاٹھیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
پاکستان ٹائمز

امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا فلاڈیلفیا میں پاکستان کے سابق اعزازی قونصل ڈاکٹر عنایت حسین کاٹھیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا فلاڈیلفیا میں پاکستان کے سابق اعزازی قونصل ڈاکٹر عنایت حسین کاٹھیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ڈاکٹر عنایت کا ٹھیو معروف ماہر حیوانات اور سماجی رہنما تھے اور انہوں نے امریکہ میں پاکستانی اعزازی قونصل کی حیثیت سے ہمیشہ پاک-امریکن کمیونٹی کے مفادات کا تحفظ کیا اور ان کے لیے خدمات سر انجام دیں۔ ڈاکٹر کاٹھیو کا انتقال 69 برس کی عمر میں دل کے عارضہ کے وجہ سے ہوا۔ سفیر پاکستان مسعود خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم ڈاکٹر عنایت کاٹھیو کے انتقال پر سوگوار ہیں۔ پاکستان کے سابق اعزازی قونصل، سینکڑوں لوگوں کے سرپرست، پاکستانی امریکن مفادات کے چیمپیئن اور انتہائی مخلص انسان تھے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔ مرحوم ڈاکٹر کاٹھیو8 ستمبر 1953 کو نصیر آباد سندھ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 1978 میں سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ،فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری...