Thursday, November 26

پی سی بی آئندہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے لیے نئے ٹیسٹ اسکواڈ کی تیاری میں مصروف

PCB Plans New-Look Test Squad for Upcoming World Test Championship Cycle

لاہور، 26 نومبر 2026 (غفران): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے لیے نئے انداز کا ٹیسٹ اسکواڈ تشکیل دینے پر غور کر رہا ہے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے فارمیٹ کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹس کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف فارمیٹس کے لیے مخصوص کھلاڑیوں کی تیاری ضروری ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ٹیسٹ کرکٹ کے ماہر کھلاڑیوں، ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے کرکٹرز، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے کھلاڑیوں جبکہ صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے کرکٹرز کے لیے الگ الگ کنٹریکٹس رکھے گئے ہیں، تاہم سینٹرل کنٹریکٹ کو قومی ٹیم میں شمولیت کی ضمانت نہیں سمجھا جائے گا۔ عاقب جاوید نے عامر جمال کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے، جبکہ عبداللہ شفیق کی کارکردگی میں بھی تسلسل کا فقدان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی آئندہ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے لیے ٹیم کو مزید مؤثر اور مسابقتی بنانے کے اقدامات کر رہا ہے۔