Monday, March 17

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کی بنوں میں بم دھماکے کی مذمت/جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کی بنوں میں بم دھماکے کی مذمت/جانی نقصان پر اظہار افسوس


اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی بنوں میں بم دھماکے کی مذمت۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا بنوں میں بم دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار۔شہدا کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں،

دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا. دشمن کے مذموم ایجنڈے پر کام کرنے والے کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے حوصلہ اور ہمت عطاء فرمائے،

ایڈیٹر: راجہ کامران