Sunday, November 22

قطر اور جرمنی کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے اور جوہری شفافیت بڑھانے کا مطالبہ

Qatar, Germany Urge Iran to End Houthi Support, Ensure Nuclear Transparency

اسلام آباد، 22 نومبر 2026 (نوشین): قطر اور جرمنی نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ یمن میں حوثی تحریک کی حمایت ختم کرے اور اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے شفافیت میں اضافہ کرے۔ دونوں ممالک نے تجارتی جہازوں کے خلاف ایرانی حملوں اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کی جو آبنائے ہرمز کی بندش یا آزادانہ بحری نقل و حرکت میں رکاوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔ مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران کو نہ تو جوہری ہتھیار تیار کرنے چاہئیں اور نہ ہی حاصل کرنے چاہئیں۔ دونوں ممالک نے خطے میں بیلسٹک میزائلوں کے استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔ قطر اور جرمنی نے تہران پر زور دیا کہ وہ یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنے اور دیگر اقسام کی معاونت کا سلسلہ بند کرے۔ یہ مشترکہ بیان قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے 20 اور 21 نومبر کو جرمنی کے سرکاری دورے کے موقع پر جاری کیا گیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قطر ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں میں اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ ایران کے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے بھی مذاکرات جاری ہیں۔