Friday, November 27

امریکی وسط مدتی انتخابات: ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں کامیابی حاصل کرلی، ٹرمپ کو بڑا سیاسی دھچکا

Democrats Capture Both Houses of US Congress in Major Midterm Rebuke to Trump

واشنگٹن، 4 نومبر 2026 (کامران راجہ): امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان دونوں میں اکثریت حاصل کرلی، جس سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی کو بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے۔ انتخابی نتائج کو ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل قرار دیا جا رہا ہے، جس کی اہم وجوہات میں ایران کے ساتھ جنگ، مہنگائی، بڑھتے ہوئے اخراجات اور حکومتی بدعنوانی سے متعلق الزامات شامل ہیں۔ ڈیموکریٹس نے ٹیکساس، کنساس اور جنوبی کیرولائنا جیسی روایتی طور پر ریپبلکن جماعت کے مضبوط سمجھے جانے والے علاقوں میں تاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔ ٹیکساس میں ڈیموکریٹس نے کئی دہائیوں سے جاری انتخابی شکستوں کا سلسلہ توڑتے ہوئے سینیٹ کی نشست جیت لی اور تین مرتبہ منتخب ہونے والے ریپبلکن گورنر گریگ ایبٹ کو بھی شکست دے دی۔ کنساس میں تقریباً ایک صدی بعد پہلی مرتبہ ڈیموکریٹک سینیٹر منتخب ہوا، جبکہ جنوبی کیرولائنا میں ووٹرز نے صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ سینیٹ امیدوار کو مسترد کردیا۔ ڈیموکریٹس نے ایوانِ نمائندگان میں ریپبلکن جماعت کی دو درجن سے زائد نشستیں بھی اپنے نام کرلیں اور ایوان میں اکثریت حاصل کرلی۔ انتخابی نتائج کے بعد واشنگٹن میں منقسم حکومت کا نیا دور شروع ہونے کی توقع ہے، جہاں ڈیموکریٹس ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کی نگرانی سخت کرنے، حکومتی معاملات کی تحقیقات کرنے اور صدارتی نامزدگیوں کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ڈیموکریٹک اکثریت والی سینیٹ کو صدارتی نامزدگیوں، حتیٰ کہ سپریم کورٹ کے ممکنہ ججوں کی تقرری روکنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ سینیٹ میں ڈیموکریٹک رہنما چک شومر نے نتائج کو امریکی سیاسی منظرنامے میں تاریخی تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے تبدیلی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ انتخابی جائزوں کے مطابق تقریباً نصف ووٹرز نے انتخابات کو صدر ٹرمپ کے خلاف اپنے ردعمل کے اظہار کا موقع قرار دیا، جبکہ تقریباً 70 فیصد ووٹرز نے صدر کے اختیارات پر کانگریس کی جانب سے مزید نگرانی اور توازن قائم کرنے کی حمایت کی۔ ان انتخابات میں کئی تاریخی کامیابیاں بھی سامنے آئیں، جن میں جارجیا کی پہلی سیاہ فام خاتون گورنر، فلوریڈا کے پہلے سیاہ فام ریپبلکن گورنر اور ٹیکساس کی پہلی لاطینی خاتون گورنر کا انتخاب شامل ہے۔ مشی گن میں ڈیموکریٹک امیدوار عبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب ہوکر تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ نے ریپبلکن جماعت کی انتخابی شکست میں کردار ادا کیا، تاہم انہوں نے جنگ میں شمولیت کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا۔ انہوں نے ڈیموکریٹس کے ساتھ بعض معاملات پر تعاون کی آمادگی ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ ناقابل قبول قانون سازی کو ویٹو کرسکتے ہیں۔ مبصرین کے مطابق ڈیموکریٹس کی یہ بڑی کامیابی امریکی سیاست میں طاقت کا توازن تبدیل کرنے کے ساتھ 2028 کے صدارتی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیوں میں بھی تیزی کا باعث بن سکتی ہے۔