Tuesday, October 6

صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف کی آج خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ملاقات متوقع

President Zardari, PM Shehbaz Likely to Meet Today to Discuss KP Situation

اسلام آباد، 6 اکتوبر 2026 (غفران): صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی آج ایوانِ صدر میں ملاقات متوقع ہے، جس میں خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ملاقات تقریباً شام 4 بجے ہونے کا امکان ہے، جس دوران وزیراعظم اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق صدر مملکت کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ مذاکرات، جاری سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجی صورتحال بھی ملاقات میں زیرِ بحث آئے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گزشتہ چند روز کے دوران ہونے والی اہم ملاقاتوں، مشاورت اور پیش رفت سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔ حکومت کے سینئر رہنماؤں، پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندوں، قانونی ماہرین اور دونوں جانب کی مذاکراتی ٹیموں کے ارکان کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ یہ مشاورت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب خیبرپختونخوا میں سیاسی سرگرمیاں اور احتجاج جاری ہیں اور حکومت صوبے کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آئندہ کے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔