Monday, August 31

بلوچستان کے واشک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

Security Forces Kill Two Terrorists in Balochistan’s Washuk

کوئٹہ، 31 اگست 2026 (کامران راجہ): سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی واشک کے علاقے پالنٹک میں کی گئی، جو فتنہ الہندوستان سے منسلک مبینہ دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا حصہ تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹمز ہاؤس پر حملوں میں مبینہ طور پر ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی بھی تباہ کر دی گئی، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود مبینہ طور پر مقامی بلوچ شہریوں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خطرے کے مکمل خاتمے اور صوبے میں امن و استحکام کی بحالی تک انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔